the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

 بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب معطلی کا شکار فاسٹ باؤلر تسکین احمد کی معطلی ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

فاسٹ باؤلر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی کا ایکشن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے ہفتے کو دونوں باؤلرز کو معطل کردیا تھا اور اب بنگلہ دیشی ٹیم عالمی ایونٹ کے دوران ان کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک تسکین احمد



کے مشکوک ایکشن کے بارے میں قائل نہیں ہوئے، ہمارے پاس رپورٹ سے مطمئن ہونے کا کوئی وجہ نہیں، ہم کافی مایوس ہیں اور اسی لیے ہم نے آئی سی سی سے اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو اپنے قانونی ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر اس بارے میں مشاورت کرنے کے بعد ہمیں اپنے فیصلے سے جلد از جلد آگاہ کریں۔

بنگلہ دیش نے کوالیفائر مقابلوں میں فتح حاصل کر کے سپر 10 میں جگہ بنائی لیکن پہلے ہی میچ میں اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگال ٹائیگرز کا اگلا میچ آج آسٹریلیا سے ہو گا جس کے بعد وہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ سے نبردآزما ہوں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.